انورمقصود نے بلال کیلئے"پیارکاروگ" لکھ ڈالا

اسٹرنگز بینڈ کے مداحوں کیلئے اچھی خبریہ ہے کہ گلوکار بلال مقصود اپنے نئے گانے پرکام کررہے ہیں جس کے بول ان کے والد انور مقصود نے لکھے ہیں۔
انسٹاگرام پرگانے کی تیاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بلال مقصود نے لکھا " نیا گانا تیارہورہا ہے"۔
لیجنڈری انور مقصود کے لکھے گئے اس گانے کے بول بھی بلال نے اپنے فالوورز کیلئے شیئر کیے۔
جو ہوا سو ہوا کاغذ کی ناؤ تھی بہنے دو تنہا تنہا راہوں پہ یوں چلنا اب کیا رکھا ہے یادوں میں خاموشی کا خاموشی سے کہنا اب کیا رکھا ہے باتوں میں یہ آگ ہے، سوگ ہے یہ پیار کا روگ ہے یہ آگ ہے،سوگ ہے یہ پیارکاروگ ہے
بلال مقصود بہترین گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ فنکار،گٹارسٹ، گیت نگار اور کمپوزر بھی ہیں اور یہ صلاحیتیں انہیں اپنے انتہائی قابل اور جانے مانے باصلاحیت گھرانے سے ملی ہے۔
گلوکار کے والد انور مقصود معروف مصنف اور ٹیلیویژن آرٹسٹ ہیں جبکہ ان کی خالاوں زہرہ نگاہ، فاطمہ ثریا بجیا اورزبیدہ طارق نے بھی اپنے اپنے شعبوں میں خوب نام کمایا ہے۔