شیخ رشیدکی بات پربات کرنابھی توہین سمجھتاہوں،محسن داوڑ

شیخ رشیدنےبلوچستان رہنماؤں کی توہین کی

رکن قومی اسمبلی محسن ڈاوڑ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے بلوچستان کے لوگوں کی توہین کی، ان کے بارے میں بات کرنا بھی توہین سمجھتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں 30 جون کو بجٹ پاس کرنے کے سیشن کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے قبائلی ضلع سے منتخب ہونے والے محسن داوڑ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ کے پی کے اسمبلی کے باہر جاری احتجاج کا نوٹس لیا جائے۔ حکومت کو عام انسانوں کے مسائل کا ادراک ہونا چاہیئے۔

اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد نے سردار اختر مینگل اور مینگل قبائل کی توہین کی ہے، شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے لوگوں کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید احمد کی بات پر بات کرنا بھی توہین سمجھتا ہوں۔

MOHSIN DAWAR

Tabool ads will show in this div