پاکستانی کھلاڑیوں کا انگلینڈ میں قرنطینہ، انڈور گیمز کے مزے

اظہر علی الیون 13 جولائی سے پریکٹس کا آغاز کریگی

پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے مانچسٹر پہنچ گئی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلينڈ میں 14 دن کیلئے قرنطينہ کردیا گیا۔

برطانیہ پہنچنے پر قومی کرکٹرز کے کرونا ٹيسٹ مکمل ہوگئے، اسکواڈ ميں شامل کھلاڑيوں اور آفيشل کے ٹيسٹ ای سی بی کے ميڈيکل پينل نے لئے۔

اظہر علی اليون 13 جولائی سے باقاعدہ پريکٹس کا آغاز کرے گی۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 انٹرنل پريکٹس ميچز کھيلے گی۔

پاکستانی کھلاڑی قرنطینہ کے دوران ٹیبل ٹینس اور اسنوکر کھیل کر وقت گزاریں گے۔

ENGLAND

Tabool ads will show in this div