ویڈیو: حملہ آوروں کی اسٹاک ایکسچینج میں گھسنے کی کوشش
حملے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے
کراچی میں پیر 29 جون کی صبح 4 دہشتگردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا اور اندر گھسنے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ حملے میں چاروں دہشتگرد مارے گئے۔
حملے کی ویڈیو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سامنے موجود دوسری عمارت سے ایک ملازم نے بنائی ہے۔