پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے،وزیراعظم

شہدا ،زخمیوں کےاہلخانہ سےہمدردی کااظہار
فوٹو: آن لائن

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں 29 جون کی صبح اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور حملہ ناکام بنایا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

کراچی:اسٹاک ایکسچینچ پرحملہ ناکام،4دہشتگرد ہلاک،2 اہلکارشہید

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 29 جون کی صبح دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گروں کو بروقت کارروائی کرکے چند منٹوں میں ہلاک کردیا، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ا29 جون کی صبح 10 بجے کے قریب 4 دہشت گردوں نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے پولیس اہلکار اور 4 سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔

BLA

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div