لاہور: گلبرگ میں شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کی حالت تشویشناک

اسٹاف رپورٹ


لاہور : گلبرگ کے علاقے میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


لاہور ميں پيش آنيوالے اس افسوسناک واقعے ميں  25 سالہ راشدہ اپنے شوہر اقبال کے ساتھ جھگڑ کر خانیوال سے لاہور سے آگئی، جسے ساتھ لے جانے کیلئے اقبال بضد تھا۔


راشدہ کے انکار پر ملزم نے خاتون کے چہرے پر مبينہ طور پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کا چہرہ اور ہاتھ  بری طرح جھلس گئے۔


پوليس کے مطابق ابتدائی طور پر معلومات حاصل کرلی گئی ہيں جبکہ جائے وقوعہ ديکھ کر ہی تفتيش کے دائرہ کو آگے بڑھايا جائے گا۔


تيزاب سے جھلسنے والی راشدہ کی حالت سے متعلق سروسز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  تيزاب سے اس کی ايک آنکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سماء

میں

لاہور

کی

پر

نے

Afghan

korea

staff

crew

bike

Tabool ads will show in this div