معروف قانون دان اے کے ڈوگر انتقال کرگئے

وہ کافی عرصے سے علیل تھے

معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ انتقال کرگئے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ کے سسر تھے۔

اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ 2 روز قبل ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی، تاہم اتوار 28 جون کی صبح وہ لاہور میں انتقال کرگئے۔ معروف قانون دان اے کے ڈوگر کا پورا نام عبداللہ خان ڈوگر تھا۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 84 برس تھی۔

نماز جنازہ

اے کے ڈوگر کی نماز جنازہ بعد ازان مغرب ہوگی، جب کہ ان کے تدفین میاں میر پنڈ قبرستان کے سامنے گراؤنڈ میں امریکن اسکول کے قریب ہوگی۔

نواز شریف

اے کے ڈوگر بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ ان کے والد ریاست رام پور میں کام کرتے تھے۔ اکتوبر 1998 کے مارشل لا کو اے کے ڈوگر نے عدالتوں میں چیلنج کیا تھا۔ جب کہ سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی حراست پر حبس بے جا کی درخواست بھی انہوں نے ہی کلثوم نواز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔

سابق صدر پرویز مشرف

سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف کے مارشل لا کے دور کے اقدامات کے خلاف بھی اے کے ڈوگر درخواستیں دائر کرتے رہے۔ آخری بار پرویز مشرف کی لاہور ہائی کورٹ میں سزا دینے والی خصوصی عدالت کے خلاف بھی وہ درخواست میں فریق بننے کے لیے پیش لاہور ہائی کورٹ میں ہوئے۔ تاہم بعد ازاں علالت کے باعث وہ بہت کم عدالتوں میں پیش ہوئے۔

اے کے ڈوگر پاکستان سپریم کورٹ کے سینیر وکیل بھی تھے۔ انہوں نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کیس بھی لڑا، جب کہ وہ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کے دو عہدے رکھنے کے خلاف دائر کی گئی پیٹیشن میں بھی وکیل تھے۔

lawyer

FUNERAL

Tabool ads will show in this div