ابوظہبی ٹیسٹ ؛ انگلش بلے باز ڈٹ گئے، پاکستان کیخلاف 3 وکٹوں پر 290 رنز
ابوظہبی : ابوظہبی کی پرفیکٹ بیٹنگ وکٹ پر انگلش بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کو حاوی نہ ہونے ديا، پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن این بیل نے ففٹی بنائی تو ايلسٹر کُک نے 150 کا ہندسہ عبور کرلیا۔
ابوظہبی ٹیسٹ میں انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کے 523 رنز کے جواب میں انگلینڈ کے بلے باز ڈٹ گئے، تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک انگلش ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنا لئے۔
مہمان ٹیم کے کپتان السٹر کُک 168 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، معین علی 35 اور این بیل 63 رنز بنا کر پویلین لوٹے، مارک ووڈ 4 رنز بناسکے۔ انگلینڈ کو پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 233 رنز درکار ہیں جبکہ اس کے 7 کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ عمران خان نے ایک شکار کیا، راحت علی، ذوالفقار بابر، اسد شفیق اور شعیب ملک کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔ سماء