صبح9بجے کی ہیڈلائنز:دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم خصوصی طیارے سے روانہ

اسکواڈ میں 20 افراد شامل
Jun 28, 2020

ذیل میں 28 جون صبح 9 بجے کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

ورہ انگلينڈ کے ليے بيس رکنی اسکواڈ کا اعلان ۔ قومی ٹيم لاہور ايئرپورٹ کے ليے روانہ ہوگئی ۔۔ کچھ دير بعد خصوصی طيارے سے برطانيہ جائے گی ۔ پہلا ٹيسٹ کليئر کرنے والے اٹھارہ کھلاڑيوں کے دوسرے ٹيسٹ بھی منفی آگئے۔ چيف ايگزيکٹو وسيم خان کی پريس کانفرنس ۔ کہا محمد حفيظ کا دوسرا ٹيسٹ منفی آيا ہے

دنيا بھر ميں کورونا کی تباہی جاری ۔۔ متاثرين کی تعداد ايک کروڑ اکياسی ہزار سے تجاوز ۔۔ مہلک وائرس پانچ لاکھ سے زائد افراد کی موت کا سبب بنا۔ ايکٹو کيسزکی تعداد چاليس لاکھ سے زائد ۔۔ چوون لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد نے کورونا کو شکست دی ۔ پاکستان ميں متاثرين کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز۔ چار ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے ۔۔

سکھر ميں سٹی بائی پاس کے قريب تیزرفتار کار کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی ۔۔۔ حادثے کے نتيجے میں گاڑی ميں سواردوافرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگيا ۔۔ لاشوں اور زخمی کوسول اسپتال منتقل کرديا گيا ۔۔ کراچی ميں کورنگی کراسنگ پرتيز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی ۔۔ تين افراد شديد زخمی ۔۔ سول اسپتال منتقل

مظفرگڑھ ميں خوفناک حادثہ ۔۔ سلطان کالونی میں کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جاٹکرائی ۔۔ حادثے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ۔۔ جاں بحق ہونے والے دونوں بچے موٹرسائيکل پرسوارتھے ۔۔ ملتان ميں خانيوال روڈ پر بس الٹ گئی ۔۔ ايک شخص جاں بحق ۔۔ دوزخمی ۔۔

منڈی بہاءالدین کے علاقے ملکوال ميں گزشتہ روزدو ميڈيکل اسٹورز ميں ڈکيتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظرعام پرآگئی ۔۔۔ ملزمان اسلحہ کے زورپرتين منٹ ميں نقدی اور موبائل فونز چھين کر فرار ۔۔۔ جھنگ ميں چارملزمان دکان کا تالہ توڑ کر آٹھ لاکھ روپے ماليت کے زيورات لے اڑے ۔۔ چوری کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظرعام پر آگئی ۔۔

مہينہ ختم ہونے سے پہلے ہی حکومت نے پیٹروليم مصنوعات کی قيمتيں بڑھاديں ۔۔ پٹرول پچيس روپے اٹھاون پيسے اور ڈيزل اکيس روپے اکتيس پيسے في لٹرمہنگا ۔۔ مہنگائی کی وجوہات پرحکومتی ٹيم کی صفائياں۔۔ وفاقی وزير عمرایوب کہتے ہيں عالمی منڈی ميں پيٹرول ايک سو بارہ فیصد مہنگا ہوا ۔ ہم نے تو صرف پچيس فيصد بڑھائي ۔ اب بھی قيمت فروری کے مقابلے ميں سترا روپے کم ہے ۔ ن لیگ کے دور میں ایک مہينے میں اکتیس فیصد اضافہ کیا گیا۔ عمر ايوب کے مطابق نديم بابر کا پاور ڈويژن سے کوئی تعلق نہيں

پیٹرول کی قيمت کيوں بڑھائی ۔۔ ليگی قيادت حکومت پر برس پڑی ۔۔ قيمتوں ميں اضافہ مسترد کر ديا۔ خواجہ آصف کہتے ہيں پاکستان اور عمران خان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ پی ٹی آئی کو نیا لیڈر چننے کا مشورہ ۔ شاہدخاقان بولے آئینی تبدیلی کے حق میں ہیں ۔ غیرآئینی تبدیلی قبول نہيں ۔ وزيراعظم سے استعفے کا مطالبہ ۔۔

کشميريوں کے خلاف بھارت کی ايک اور چال ۔۔۔ پچيس ہزارغیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیرکا ڈومیسائل جاری کر دیا ۔ ڈومیسائل حاصل کرنے والوں میں سرکاری اہلکاربھی شامل ۔۔ پاکستان نے بھارتی اقدام کومسترد کرتے ہوئے اسے عالمی قوانين کي کھلم کھلا خلاف وزری قرار ديا ہے

samaaheadline

Tabool ads will show in this div