قومی کرکٹ ٹیم تاریخی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ

محمد حفیظ انگلینڈ نہ جاسکے

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوگیا۔

دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج 28 جون کو مانچسٹر روانہ ہوئی، جس میں 20 کھلاڑی اور 11 آفیشلز شامل ہیں۔ دوسری جانب متنازع ٹیسٹ رپورٹ کا شکار ہونے والے محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں کی دوسری کرونا ٹیسٹنگ رپورٹ منفی آ گئی ہے۔

انگینڈ روانگی سے قبل قومی ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ پہنچایا گیا، کرونا ٹیسٹنگ کے بعد بابائے کرکٹ کے دیس روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، بابر اعظم نائب کپتان، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ٹیم کا11 رکنی آفیشلزکا دستہ بھی چارٹرڈ طیارے میں سفر کر رہا ہے۔ برطانیہ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا ٹیسٹ کل ہوں گے، کرکٹرز کو ووسٹر میں 14 روز کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا،دورے میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 میچز شیڈول ہیں۔

دوبارہ ٹیسٹنگ میں محمد حفیظ سمیت 6 کھلاڑیوں کی رپورٹ نیگٹیو آ گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ دوسرا کرونا ٹیسٹ منفی آنے والے کھلاڑیوں میں حسنین ،شاداب، فخر زمان، محمد رضوان ،وہاب ریاض اور محمد حفیظ شامل ہیں، ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جب کہ کاشف بھٹی، حارث رؤف، حیدر علی اور عمران خان کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے۔

ENGLAND

ENGvPAK

Tabool ads will show in this div