مظفرگڑھ: کاراور موٹرسائیکل میں تصادم، بچوں سمیت 4افراد جاں بحق

تیزرفتار کارموٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد درخت سے جاٹکرائی

مظفر گڑھ کے علاقے سلطان کالونی میں کار موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مظفر گڑھ میں میانوالی روڈ پر واقع سلطان کالونی کے قریب تیز رفتار کار موٹر سائیکل سے ٹکر کے بعد درخت سے جاٹکرائی۔ ریسکیو کے مطابق حادثے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونیوالے دونوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے اور بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھیں۔

حادثے میں کار اور موٹر سائیکل بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، تیز رفتار گاڑی کے ٹکرانے سے درخت بھی ٹوٹ کر گر گیا۔

MUZAFFARGARH

PUNJAB

Tabool ads will show in this div