دورۂ انگلینڈ: 20 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان
پاکستان نے دورۂ انگلينڈ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا، پہلا ٹيسٹ کليئر کرنیوالے تمام 18 کھلاڑيوں کے دوسرے ٹيسٹ بھی منفی آئے ہيں، روحيل نذيد اور محمد موسیٰ بھی ٹيم کے ساتھ انگلينڈ جائيں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دورۂ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑی اور 11 رکنی سپورٹنگ اسٹاف اتوار کو مانچسٹر روانہ ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلا ٹيسٹ کليئر کرنے والے تمام 18 کھلاڑيوں کے دوبارہ ٹيسٹ بھی منفی آگئے، پاکستان کا 20 رکنی اسکواڈ انگلينڈ جائے گا، جس میں اظہر علی (کپتان)، بابراعظم (نائب کپتان)، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل خان، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاہین شاہد آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں، بیک اپ وکٹ کیپ روحیل نذیر اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کو بھی انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے بتایا کہ پہلے 10 مثبت آنے والے کرکٹرز میں سے 6 کے دوبارہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں، جن میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان اور محمد رضوان شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ کرونا پازیٹو کھلاڑیوں کو انگلینڈ جانے کی اجازت نہیں ہوگی، انگلینڈ نے دورے کی باضابطہ تصدیق کردی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی۔
20کھلاڑی اور11رکنی اسپورٹ اسٹاف اتوار کو مانچسٹر روانہ ہوگا
•موسیٰ خان اور روحیل نذیراسکواڈ کے ہمراہ روانہ ہوں گے؛ظفر گوہر سیریز کی تیاریوں کے دوران انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے https://t.co/AGsKDPEWwc — PCB Media (@TheRealPCBMedia) June 27, 2020
قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ جانے والے کھلاڑی 14 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، 13 جولائی سے ٹیم تیاریوں کا آغاز کریگی، تمام میچز تماشائیوں کے بغير خالی اسٹیڈیمز میں کھیلے جانئیں گے۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم 2 چار روزہ انٹرنل وارم اپ میچز میں حصہ لے گی۔