انگلش ٹيم کی کمزوريوں کاعلم ہے،قومی ٹيم کوفائدہ ہوگا،مشتاق احمد

کاميابی کی وجہ کھلاڑيوں کے جارحانہ رويے کو قرار ديا

قومی کرکٹ ٹيم کے اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ انگلش ٹيم کی کمزورياں جانتے ہيں جس کا فائدہ قومی ٹيم کوہوگا۔

سماء کےنمائندہ خصوصی نعيم اشرف بٹ کو انٹرويو ميں مشتاق احمد نے90 کی دہائی ميں بھارت اور دوسری ٹيموں کے خلاف کاميابی کی وجہ کھلاڑيوں کے جارحانہ رويے کو قرار ديا۔

اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے کہا کہ انگلش ٹيم کی کمزورياں جانتا ہوں،انگلينڈ کی کوچنگ کے دوران پاکستانی کھلاڑيوں کے متعلق بتاتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ 90کی دہائی ميں بھارت کےخلاف کاميابی کی وجہ کھلاڑيوں کاجارحانہ رويہ تھا،ہم مخالف کھلاڑيوں کی آنکھوں ميں آنکھيں ڈال کر بات کرتےتھے۔ مشتاق احمد نے یہ بھی بتایا کہ نوجوت سدھو کو ميچ ميں غصہ دلا کر آؤٹ کيا تھا۔

mushtaq ahmed

Tabool ads will show in this div