بجٹ منظوری اورتحفظات:وزیراعظم نے اتحادیوں کوعشائیے پربلالیا

ناراضگی بھی دور کی جائیگی

وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں رہنماوں کو بجٹ سے متعلق مشاورت اور تجاویز کیلئے عشائیے پر مدعو کرلیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان بجٹ منظوری کے مراحل اور اتحادیوں کے تحفظات پر رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم ہاؤس میں آج اتوار 28 جون کو عشایئے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

عشائیے میں بجٹ منظوری سمیت دیگر امورپر بات ہوگی۔ اتحادیوں کی بجٹ سے متعلق ناراضگی دور کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ شیخ رشید کرونا وائرس کے بعد طبیت نا ساز ہونے کی وجہ سےشرکت نہیں کرسکیں گے۔

عشائیے میں وفاقی وزرا سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہونگے۔ عشایئے کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس کے بعد بننے والی صورت حال میں یہ وزیراعظم ہاؤس میں بڑے پیمانے پر پہلا عشایئہ ہے۔

dinner

PM IMRAN KHAN

BUDGET2020

Tabool ads will show in this div