دن12بجےکی ہیڈلائنز:پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں راتوں رات تاريخی اضافہ

عوام شدید مایوس
Jun 27, 2020

ذیل میں 27 جون دن 12 بجے کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں راتوں رات تاريخی اضافہ ۔ سمری کا اتہ پتہ نہ يکم جولائی کا انتظار ۔ آدھا مہينہ تو پيٹرول ملا ہی نہيں ۔ مہينہ ختم ہونے سے چار دن پہلے مہنگا بھی ہوگيا ۔ عوام قيمتيں بڑھنے پر مايوس ۔ اضافہ نا قابل قبول قرار ۔ کہتے ہيں ۔ غريب عوام کو کوئی ريليف نہيں مل رہا ۔ کيا يہی تبديلی ہے کہ پيٹرول پر پچيس روپے بڑھاديے؟

بھارت ميں پيٹرول پاکستان سے مہنگا ہے ۔ بنگلہ ديش ۔ سری لنکا اور نيپال ميں بھی نرخ پچھتر فيصد زيادہ ہيں ۔ يکم جون کو پيٹرول سستا ہونے پر وزيراعظم عمران خان نے ٹويٹ کی تھی ۔ وزيرپيٹروليم عمرايوب کی بھی انوکھي منطق ۔ کہا ۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت برصغیر میں سب سے کم ہے ۔ شبلی فراز کہتے ہيں ۔ عالمی سطح پر پيٹروليم مصنوعات کی قيمتوں ميں اضافہ ہوا ۔ اسی وجہ سے قيمتوں پر نظرثانی کرنی پڑی

اپوزيشن نے پيٹرول کی قيمتوں ميں اضافہ مسترد کرديا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ۔ ن لیگ کا آج پارلیمان میں بھرپوراحتجاج کرنےکا فیصلہ ۔ اپوزيشن ليڈر شہباز شریف کی خواجہ آصف کواپوزیشن جماعتوں سےرابطہ کی ہدایت ۔ اپوزیشن پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی واپسی کا مطالبہ کریگی

چینی کے بعد پيٹرول مافیا بھی جیت گیا۔ عوام ہار گئے ۔ حکومت مافیاز کی سب سے بڑی حمایتی ثابت ہوئی۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت اور غریب دشمنی ہے۔شہباز شريف کي تنقيد ۔ بلاول بھٹو نے کہا ۔ پی ٹی آئی ماضی میں قیمتوں میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتی رہی ۔ عمران خان نے پيٹرول مہنگا کرکے آئل مافیا کو فائدہ پہنچایا۔ سلیکٹڈ وزیراعظم کوعام آدمی کی کوئی فکر نہیں

مشتبہ لائسنس رکھنے والے پائلٹس کے خلاف پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا بڑا ايکشن ۔۔۔ تمام ايک سو اکتاليس پائلٹس فوری گراونڈ کردیئے ۔ وزارت ہوا بازی کو بھي مطلع کرديا گيا ۔ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحیی سندھیلا بھی فہرست میں شامل ۔ پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا

جماعت اسلامی کے سابق امير منور حسن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ناظم آباد کے عيد گاہ گراؤنڈ ميں ادا کی جائے گی ۔ صدرمملکت عارف علوی ۔۔ وزیراعظم عمران خان ۔۔ شہباز شریف ۔۔ بلاول بھٹو اور چوہدری برادران کا اظہار تعزیت ۔۔

راولپنڈي کے علاقے گجر خان ميں تين بچوں کا قتل ۔ بچوں کی لاشیں بڑے صندوق سے برآمد ہوئیں ۔ قاتل سگا باپ نکلا ۔ مقتولين کی والدہ کی مدعيت ميں مقدمہ درج ۔ ملزم کا اعتراف جرم ۔ کہا ۔ پانچ بچے تھے ۔۔ دو بھاگ گئے ۔۔ تين کو صندوق ميں بند کر کے مار ديا ۔۔ وجہ بيوی کی ناراضگی ہے

جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل ميں مقيم غير ملکی لڑکی کا جنسی ہراسانی کا الزام ۔۔ مبينہ ٹاؤن تھانے ميں مقدمہ درج ۔۔ جامعہ کراچی کے ترجمان کہتے ہيں گرلز ہاسٹل ميں کسی مرد کو جانے کی اجازت نہيں ۔۔ خدشہ ہے کہ لڑکی خود ہی لڑکے کو اندر لائی ہو

ملک بھر ميں گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران مزيد چوہتر افراد جاں بحق ۔ تين ہزار ايک سو اڑتيس کيسز رپورٹ ۔ مجموعی کيسز کی تعداد ايک لاکھ اٹھانوے ہزار آٹھ سو تراسی ہوگئی ۔ اموات کی تعداد چار ہزار پينتيس تک پہنچ گئی ۔ سندھ ميں چھيتر ہزار ۔ پنجاب ميں باہتر ہزار ۔ کے پی ميں چوبيس ہزار اور بلوچستان ميں دس ہزار سے زائد کيسز رپورٹ

نہ دن کو سکون نہ رات کو چين ۔ کراچی میں آٹھ سے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ۔ نارتھ کراچی ، نیو کراچی ، ایف بی ایریا ، اورنگی ٹاؤن ، بلدیہ اور لیاری کے رہائشی علاقے سب سے زیادہ متاثر ۔ کے اليکٹرک نے بجلی کی طلب اور رسد میں پانچ سو میگا واٹ کے فرق ۔ فرنس آئل اور گیس کی عدم فراہمی کو وجہ قرار دیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ليکن حبس اور گرمی برقرار ۔ سندھ کے اکثر شہروں میں شديد گرمی کی لہر جاری ۔ پنجاب کے ميدانی علاقوں ميں موسم گرم ۔ بالائی خیبر پختونخوا ۔ گلگت بلتستان ۔ اسلام آباد ۔ کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد چار لاکھ چھيانوے ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ کورونا کیسز ننانوے لاکھ سے زيادہ ہوگئے ۔ امريکا ميں اموات کی تعداد ايک لاکھ ستائيس ہزار سے زائد ۔ پچيس لاکھ باون ہزار سے زائد افراد ميں وائرس کی تصديق ۔ برازیل امریکہ کے بعد بارہ لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ۔ روس ۔ بھارت اور برطانيہ ميں بھي سيکڑوں اموات

پاکستان کا طویل دورہ انگلينڈ ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کل صبح انگلینڈ روانہ ہوگي ۔ کھلاڑي چودہ روز قرنطينہ ميں رہيں گے ۔ تمام میچز تماشائیوں کے بغير خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے ۔ محمد حفیظ سمیت کورونا پازٹیو آنے والے تمام کھلاڑی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ نہیں جائیں گے

samaaheadline

Tabool ads will show in this div