کنسرٹ کےدوران بلال مقصود کی ملاقات بپاشا باسوسے کیسےہوئی؟

گانا"سرکیے یہ پہاڑ"سن کراداکارہ اسٹیج پرچلی آئیں
تصویر: انسٹاگرام

معروف میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے بانی اور گلوکاروکمپوزر بلال مقصود نے حال ہی میں ماضی میں جھانکتے ہوئے ایک کنسرٹ کے دوران کھینچی گئی تصاویرشیئر کی ہیں جن میں وہ بالی اداکارہ بپاشا باسو کے ساتھ موجود ہیں۔

گلوکار کے مطابق ، وہ بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کے کپڑوں کی برانڈ کے افتتاح کے موقع پر اپنا مشہورگانا "سر کیے یہ پہاڑ" گا رہے تھے جب بپاشا باسو اسٹیج پرچلی آئیں ۔

یہ تصویر اس وقت کی ہے جن دنوں بپاشا باسو اور جان ابراہم ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے۔

یاد رہے کہ اسٹرنگز کے فیصل کپاڈیہ اور بلال مقصود نے بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں کیلئے گلوکاری کی ہے جن میں فلم "زندہ" ، "مائی نیم ازخان" ، " شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا" اور دیگرشامل ہیں۔

اس سے قبل کرونا کا شکار گلوکار نے انسٹاگرام پرمداحوں کو اطلاع دیتے ہوئے لکھا تھا کہ" میں ٹھیک ہوں اور آئسولیشن سے باہرآچکاہوں، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ "۔

انستاگرام پرلائیوسیشن کے دوران بلال نے ایک مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کاجواب دیتے ہوئے کیا تھا کہ میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن ہم سب ٹھیک ہیں۔

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div