انگلینڈکے بولر کا کرونا ٹیسٹ منفی، کیمپ جوائن کرلیا

پہلا ٹیسٹ میچ 8 جولائی کو شروع ہوگا

انگلینڈ کے مایہ ناز بولر جوفرا آرچر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد بولر نے ٹریننگ کیمپ جوائن کرلیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے انہوں نے کیمپ بھی جوائن کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اگلے ماہ 8 جولائی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے، جہاں وہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش کھلاڑی بھی سیریز کی تیاری کے لئے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ کرونا وائر س کی وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کے مرحلہ وار ٹیسٹ بھی ہورہے ہیں۔

ENGLAND

West Indies

Tabool ads will show in this div