بجلی منصوبوں کی کم وقت میں تکمیل یقینی بنارہے ہیں، خواجہ آصف

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/Khawaja-Asif-Sot-15-10.mp4"][/video]

Khawaja Asif Sot 15-10کوٹلی (آزاد کشمیر) : خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہائیڈل پاور پلانٹ وقت کی اہم ضرورت ہیں، گل پور پن بجلی پاور پراجیکٹ سے 102 میگا واٹ سستی بجلی ملے گی، منصوبوں کی کم وقت میں تکمیل یقینی بنارہے ہیں۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے بیرونی سرمایہ کو خوش آئند قرار دیا۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں گل پور پاور پلانٹ  کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ گل پور منصوبے کے سنگ بنياد پر بیحد خوشی ہے، منصوبے سے لوڈشيڈنگ پر قابو پانے ميں مدد ملے گی، سرکاری شعبے کے بجلی منصوبوں کی استعداد کار بڑھا رہے ہيں۔

وہ کہتے ہیں کہ بجلی منصوبوں کی کم سے کم وقت ميں تکميل يقينی بنارہے ہيں، گل پور پن بجلی پاور پراجیکٹ سے 102 میگا واٹ سستی بجلی ملے گی، انہوں نے بیرونی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا۔ سماء

Politics

Minister Water and Power

Tabool ads will show in this div