صبح9 بجے کی ہیڈلائنز:پاکستان ميں کرونا سے مزيد چوہتر افراد انتقال کرگئے

چھياسی ہزار سے زائد افراد صحتیاب
Jun 27, 2020

ذیل میں صبح 9 بجے 27 جون کی ہیڈلائنز آپ کی سہولت کیلئے دی گئی ہیں۔

پاکستان ميں کورونا سے مزيد چوہتر افراد جان سے گئے ۔۔ چوبيس گھنٹوں کے دوران تين ہزار ايک سو اڑتيس کیسز رپورٹ ۔۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد ايک لاکھ سات ہزار نو سو بياليس ہے ۔۔ چھياسی ہزار سے زيادہ پاکستانی صحت ياب بھی ہوچکے

راولپنڈی کے علاقے گوجر خان ميں صندوق سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ۔۔ قاتل سگا باپ نکلا ۔۔ ريلوے پولیس نے ملزم کو سکھر سے گرفتار کرلیا ۔۔ ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتايا کہ ۔۔ اس کے پانچ بچے تھے ۔۔ دو بھاگ گئے ۔۔ تين کو صندوق ميں بند کر کے مار ديا ۔۔ وجہ بيوی کی ناراضگی ہے

جامعہ کراچی کے گرلز ہاسٹل ميں مقيم غير ملکی لڑکی کا جنسی ہراسانی کا الزام ۔۔ مبينہ ٹاؤن تھانے ميں مقدمہ درج ۔۔ جامعہ کراچی کے ترجمان کہتے ہيں گرلز ہاسٹل ميں کسی مرد کو جانے کی اجازت نہيں ۔۔ خدشہ ہے کہ لڑکی خود ہی لڑکے کو اندر لائی ہو

سستے پيٹرول کے مزے کچھ ہی دنوں ميں ختم ۔۔ رات بارہ بجے سے پيٹرول سو روپے ليٹر مل رہا ہے ۔۔ حکومت نے قيمت ميں پچيس روپے سے زيادہ اضافہ کرديا ۔۔۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل اکیس روپے اور مٹی کا تیل ساڑھے تیئیس روپے مہنگا ۔۔ مہنگائی کے مارے عوام کی پریشانی بڑھ گئی۔

سيد منور حسن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔۔ سابق امير جماعت اسلامی گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے ۔۔ صدرمملکت عارف علوی ۔۔ وزیراعظم عمران خان ۔۔ شہباز شریف ۔۔ بلاول بھٹو اور چوہدری برادران کا اظہار تعزیت ۔۔

پی آئی اے کی لندن سے لاہورآنے والی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ ۔۔۔ مسافروں کو پانچ گھنٹے تک انتظار کرانے کے بعد ہوٹل منتقل کردیا گیا ۔۔ نئی پرواز سے پاکستان بھيجا جائے گا

کراچی پی آئی بی کالونی ميں کھڑی گاڑی اور رکشے میں اچانک آگ لگ گئی ۔۔۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ بجھادی ۔۔ ریسکیو اہلکار کہتے ہیں ۔ خدشہ ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی

samaaheadline

Tabool ads will show in this div