مثبت آنیوالے 10کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ مکمل

محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب اور وہاب ریاض بھی شامل

پہلی کووڈ19 ٹیسٹنگ میں پازیٹو آنیوالے 10 کھلاڑیوں کی دوبارہ ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔

دورۂ انگلينڈ پر کون کون جائے گا؟، کس کھلاڑی نے کرونا کو شکست دی اور کس کا ٹيسٹ پازيٹو آيا؟، پاکستان کرکٹ بورڈ تمام کھلاڑيوں کے ٹيسٹ نتائج اور حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

پہلی کووڈ19 ٹيسٹنگ ميں پازيٹو آنیوالے 10 کھلاڑيوں کی دوسری ٹيسٹنگ بھی مکمل ہوگئی۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑيوں کے سيمپل ان کے گھروں پر لئے گئے۔

میڈیا اور مداحوں کی نگاہيں محمد حفیظ کے دوسرے ٹيسٹ  پر مرکوز ہیں، حفيظ کا پی سی بی کی جانب سے کرايا گيا پہلا ٹيسٹ مثبت جبکہ نجی ليب سے منفی آيا تھا۔

قومی ٹيم اتوار کو چارٹرڈ طيارے کے ذريعے انگلينڈ روانہ ہوگی، جہاں 3 ٹيسٹ اور 3 ٹی 20 ميچز کی سيريز کھيلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، جن میں محمد حفیظ، فخر زمان، حارث رؤف، شاداب خان، وہاب ریاض بھی شامل تھے۔

ENGLAND

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div