شیخ رشیدصحت یاب،ملٹری اسپتال راولپنڈی سےگھرمنتقل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملٹری اسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد 11 جون سے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا۔ٹیسٹ منفی آنے پر اسپتال سے آج بروز جمعہ انھیں ڈسچارج کردیا گیا۔
اس سے قبل 07 جون کو شیخ رشید کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے۔
اسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید احمد نے اسپتال کےعملے کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نےکرونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کوحوصلہ دینے پرعملے کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر ریلوے اسپتال سے گھر منتقل ہونے کے بعد ایک ہفتے آرام کریں گے ۔
گزشتہ روز،سعودی سفیرنےشیخ رشیدکےبھتیجےشیخ راشدکوٹیلی فون کرکے شیخ رشید کی صحت دریافت کی تھی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔