الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کسان پیکیج بحال کردیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کی درخواست منظور کرتے ہوئے کسان پیکیج پر عملدرآمد روکنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا۔

وفاق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کسان پیکیج کی معطلی کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکیج پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کردیا، وفاق کی درخواست منظور کرتے ہوئے  حکومت کا کسان پیکیج بحال کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے 341 ارب روپے کے کسان پیکیج کے اعلان کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے منصوبے پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔  سماء

ECP

PTI

IMRAN KHAN

AYAZ SADIQ

NA122

Bye Election

Kissan Package

PP147

Tabool ads will show in this div