کرونا کے شکار بلال مقصود آئسولیشن سے باہر آگئے
گزشتہ دنوں بلال مقصود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیاتھا
کرونا کا شکار ہونے والے گٹارسٹ بلال مقصود کی طبیعت بہتر ہوگئی اور اب وہ آئسولیشن سے باہر آگئے ہیں۔
انسٹاگرام پر بلال مقصود نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی اور اُن کی صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بلال مقصود نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور آئسولیشن سے باہر آگیا ہوں، میرے لیے آپ سب کی دُعاؤں کابہت بہت شکریہ۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران بلال مقصود کے مداح نے اُن سے اُن کی صحت کے متعلق پوچھا تھا مداح کے اس سوال کے جواب میں بلال مقصود نے انکشاف کیا تھا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن وہ اور اُن کے اہلخانہ بالکل ٹھیک ہیں۔
Bilal Maqsood
تبولا
Tabool ads will show in this div