محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن گیا
ٹیسٹنگ پر سوالات اٹھ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ معمہ بن گیا ہے۔ پرائیویٹ لیپ کا نتیجہ منفی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب کے ٹیسٹ میں نتیجہ دوبارہ مثبت آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں اور حکام کے ٹیسٹ کیے تو دیگر متعدد کھلاڑیوں کے ساتھ محمد حفیظ کے کرونا وائرس کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا مگر انہوں نے گزشتہ روز نجی لیبارٹری سے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ منفی آگیا۔
محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اس رپورٹ کی کاپی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دوسری رائے‘ لینے کیلئے ٹیسٹ کیا تھ جس کا نتیجہ منفی آگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب نے اس کے بعد دوسری مرتبہ محمد حفیظ کے پرانے نمونے کا ٹیسٹ کیا تو دوبارہ نتیجہ مثبت آگیا۔ لیب حکام کا کہنا ہے کہ حفیظ کے عمل سے پاکستان میں ٹیسٹنگ پر سوالات اٹھے ہیں۔