شیخ رشیدکاکروناوائرس کاٹیسٹ نیگٹیوآگیا
وزیرریلوے شیخ رشید کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیوآگیا ہے۔وہ بہت جلد سی ایم ایچ اسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔
رواں ماہ کی 8 تاریخ کو شیخ رشید احمد کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔انھوں نے فوری طورپر خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔ 14 جون کو شیخ رشید احمد کو سی ایم ایچ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا لیکن ان کی طبیعت تشویش ناک نہیں تھی۔
پچیس جون کو شیخ رشید کو کرونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا ہے اور وہ جلد اسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کرم کیا ہے،عوام کی دعاؤں کی بدولت شفاملی ہے،وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نےصحت کیلئےفکرمندی کا اظہار کیا۔
سعودی سفیرنےشیخ رشیدکےبھتیجےشیخ راشدکوٹیلی فون کرکے شیخ رشید کی صحت دریافت کی۔ انھوں نے شیخ رشید کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔