ابوظہبی ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے لنچ ٹائم تک 122 رنز بنا لیے
ابو ظہبی: انگلینڈ ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 122 رنز بنا لیے ہیں۔
انگلینڈ نے آج کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 56 رنز پر شروع کیا تھا۔ انگلش بیٹسمین معین علی 35 رنز بنا کر عمران خان کی بال پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ ہوئے، سرفراز احمد نے انکا کیچ پکڑا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 527 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ پراننگز ڈيکليئرکردي تھی۔ شعیب ملک نے کیریر کی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 245 رنز اسکور کیے۔ سماء