سجاول: چوری کی گئی گاڑی برآمد، 3ملزمان گرفتار

ایک ملزم روپوش ہوگیا

سجاول پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرلی اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم روپوش ہوگیا ہے۔

ایس پی سہائی عزیز تالپور کے پی آر او غلام قادر کے مطابق ایس ایچ او سجاول آفتاب احمد جاگیرانی نے کاروائی کرتے ہوئے تاجر اتحاد کے رہنما نیاز احمد میمن کی چوری کی گئی جی ایل آئی کرولا کار برآمد کرالی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سجاول پولیس اسٹیشن پر نیاز میمن کی فریاد پر نامعلوم چوروں کے خلاف کار چوری کا مقدمہ 176/2020 دفع 381A کے تحت کار چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مسروقہ کار کا ڈیجیٹل ٹریسنگ کے ذریعے پتا لگایا۔

بعد ازاں چوری میں ملوث کار بروکر عبدالمجید ملاح، علی نواز بھرانی، شفیق شاہ عرف مجید شاھ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک ملزم شفیع ولد احمد لغاری روپوش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے نیاز میمن کے ڈرائیور یاسین پنجابی کے گھر سے کار چوری کرنے کا اعتراف کیا جس کے بعد گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گاؤں ڈرب یونین کونسل علی بحر میں ملزم شفیع لغاری کی اوطاق پر چھاپہ مار کارروائی کرکے چوری شدہ سلور کلر برآمد کروائی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div