محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ ایک روز بعد ہی منفی آگیا

بورڈ کی جانب سے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھا
Jun 24, 2020
[caption id="attachment_1678812" align="alignnone" width="640"] فوٹو: اے ایف پی[/caption]

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرونا ٹيسٹنگ نے کرکٹرز کو الجھا ديا، پی سی بی کی جانب سے ٹيسٹ مثبت آنے کے ايک روز بعد ہی محمد حفيظ کا کرونا ٹيسٹ منفی آگيا، محمد حفيظ نے سوشل ميڈيا پر رپورٹ بھی شيئر کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرونا ٹيسٹنگ نے کرکٹرز کو الجھاديا، ايک روز قبل محمد حفیظ کا بورڈ کی جانب سے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، تاہم اگلے ہی روز نجی لیب سے کرایا گیا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔

محمد حفيظ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے اپنے اطمينان کيلئے ذاتی طور پر اہلخانہ کيساتھ دوبارہ ٹيسٹ کرايا، الحمداللہ پوری فیملی کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

پی سی بی نے 22 جنوری کو کھلاڑيوں کی کرونا وائرس ٹيسٹنگ کرائی تھی جس ميں حفيظ سميت 10 کرکٹرز کے ٹيسٹ مثبت آئے، محمد حفيظ کا دوسرا ٹيسٹ منفی آنے کے بعد ٹيسٹنگ کے نتائج پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیسٹنگ کے دوران محمد حفیظ، فخر زمان، شاداب خان، حارث رؤف، وہاب ریاض سمیت دیگر کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔

Tabool ads will show in this div