کھڑکی میں پھنسے چور نے پولیس سے مدد مانگ لی

چور اور پولیس ظاہر ہے آگ اور پانی کی طرح ہیں، جہاں پولیس نظر آئے چور بھاگ جاتے ہیں مگر برطانیہ میں ایک چور نے چوری کے دوران پولیس سے مدد طلب کرلی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقہ سوینڈن میں ایک چور نے گھر میں داخل ہوکر اور ’اپنا کام‘ مکمل کیا مگر بعد فرار ہونے کی کوشش کے دوران پھنس جانے پر پولیس سے مدد مانگ لی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 53 سالہ چور فریڈرک مولٹن نے ہیلپ لائن پر رابطہ کرکے بتایا کہ وہ ایک کھڑکی میں پھنس گیا ہے۔ اسے وہاں سے نکالا جائے۔ پولیس اہلکار جب جائے وقوع پر پہنچے تو فائر بریگیڈ کا عملہ پہلے سے پہنچ چکا تھا۔ انہوں نے چور کو بحفاظت نکال دیا۔
ملزم نے پولیس کو بتایا کہ چوری کے بعد فرار کے دوران ایک پاؤں کھڑکی میں پھنس جانے کے باعث میں دیوار پر الٹا لٹک گیا تھا۔ آس پاس کسی کوئی نہیں تھا، اس لیے پولیس سے مدد مانگنی پڑی۔
پولیس نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔