محب مرزا نہیں جانتےان کی بیٹی کہاں ہے

معروف اداکاراور ڈائریکٹرمحب مرزا نےانکشاف کیا ہے کہ انہیں اداکارہ وماڈل آمنہ شیخ سے طلاق کے بعد اپنی بیٹی کے حوالے سے کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہے۔
فادرز ڈے پر انسٹاگرام پوسٹ میں محب نے بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے فالوررز کو بتایا کہ انہیں کچھ علم نہیں کہ مائیسہ کہاں ہے۔
محب نے کیپشن میں لکھا " خواہش ہے کہ میں اس کے بارے میں جان سکتا، میری دعا اور امید ہے کہ میں اپنے پیار اپنی مائیسہ کو جلد دیکھ سکوں "۔
آمنہ شیخ اور محب مرزا نے شادی کے 14 سال بعد ذاتی اختلافات کی بناء پر اپنے راستے علیحدہ کرلیے تھے۔
دونوں کی شادی سال 2005 میں ہوئی تھی اور اگست 2015 میں ان کے یہاں مائیسہ کی پیدائش ہوئی۔ مائیسہ ان کی اکلوتی اولاد ہے جس کی کسٹڈی آمنہ شیخ کے پاس ہے۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو محب ان دنوں اپنی پہلی فیچر فلم " عشرت:میڈ ان چائنا " کی ریلیز کے منتظر ہیں۔