کراچی:سپرہائی وے پرايشياکی سب سے بڑی مويشی منڈی
ایس او پیز کی خلاف ورزیاں

کراچی کے علاقے سپر ہائے وے پر ايشيا کی سب سے بڑی مویشی منڈی تو سج گئی ہے، تاہم کرونا وائرس کے تناظر میں بنائے گئے ایس او پیز تمام ہوا ہوگئے۔ نہ کوئی سینیٹائرز سے صفائی، نہ شہری اور بیوپاریوں میں فیس ماسک کا شعور نظر آیا۔ اتنی بڑی تعداد میں آنے والے افراد تمام حفاظتی اقدامات سے بے خبر نظر آئے۔ ايک اندازے کے مطابق 3 روز کے دوران یہاں تقريباً 6 ہزار سے زائد مويشی لائے گئے ہیں۔ انتظاميہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، جو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے گا مویشی منڈی سے نکال دیا جائے گا۔
EID UL AZHA
تبولا
Tabool ads will show in this div