میراکام گراؤنڈ میں نہیں پالیسی بنانےکا ہے، عقیل کریم ڈھیڈی

سوشل میڈیا پر ان کی تعیناتی پر تبصرے
Jun 24, 2020
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/06/Aqeel-Kareem-Rbpr-23-06.mp4"][/video]

معروف کاروباری شخصيت عقيل کريم ڈھيڈی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کر ديے گئے جس پر ان کی تعيناتی پر سوشل ميڈيا صارفين تبصرے کر رہے ہيں۔

اس متعلق عقل کريم ڈھيڈی نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اس عہدے کے ليے اہل نہ سمجھتے تو پيشکش قبول ہی نہ کرتے۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ کوشش کروں گا خود کو فٹ رکھ سکوں لیکن ميرا کام گراؤنڈ ميں نہيں بلکہ پاليسی بنانے کا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ يہ ذمہ داری دوسروں سے بہتر نبھا سکتا ہوں جيسے دفتر ميں بيٹھ کر کاروبار چلاتے ہيں ويسے ہی يہ عہدہ نبھائيں گے۔

واضح رہے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کو دو دن قبل پاکستان اسپورٹس بورڈ کا ممبر تعینات کیا گیا جس پر سوشل ميڈيا صارفين نے انکی فٹنس پر سوال اٹھایا تھا۔

Aqeel Karim Dhedhi

Tabool ads will show in this div