آرمی چیف سے چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد کی ملاقات

چین کے وفد میں طبی عملہ بھی شامل تھا
Jun 24, 2020

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے منگل کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ملاقات کی جس میں کرونا کی صورت حال اور پاکستان کی موثر حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

ٓئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے والوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی کی 10 رکنی میڈیکل ٹیم شامل تھی، جس کی قیادت میجر جنرل ڈاکٹر ژو کر رہے تھے۔

آرمی چیف نے ملاقات کے دوران طبی سامان اور چینی ماہرین کی مدد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ سپہ سالار کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی تک کرونا کا علاج ڈھونڈ رہی ہے۔ کرونا کی وبا پر قابو پانے کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجہ کیساتھ گفتگو میں پاکستان کی ہر فورم پر حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

CHINA

Tabool ads will show in this div