ابوظہبی ٹیسٹ؛ انگلینڈ آج 56 رنز پر پہلی اننگز کا آغاز کریگا
ابو ظہبی: ابوظہبی ٹيسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ آج بغیر کسی نقصان کے 56 رنز پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔
کھيل کے دوسرے روز شعيب ملک اوراسدشفيق نے انگلش بولرز کا ڈٹ کرمقابلہ کيا۔ دونوں کے درميان پانچويں وکٹ کي شراکت ميں 248 رنز بنے۔ اسدشفيق 107 رنزبنانے ميں کامياب ہوئے۔
شعيب ملک نے 245 رنز کي يادگاراننگز کھيلي۔ پاکستان نے 527 رنزآٹھ کھلاڑی آؤٹ پراننگزڈيکليئرکردي تھی۔ سماء