کراچی:خواتین کا فلیٹ کےنوجوانوں پرمبینہ بدتمیزی کرنےکاالزام

ذمہ داروں کيخلاف کارروائی

کراچی کی ايک رہائشی عمارت میں خواتین کومبینہ طورپرہراساں کرنےکی وڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تو پولیس نے فوری ایکشن لے کر 2مشتبہ نوجوانوں کوحراست میں لے کرتفتيش شروع کردی ۔

کراچی کےعلاقےحسن اسکوائرکےقریب رہائشی عمارت میں خواتین کومبینہ طورپرہراساں کرنےکاانکشاف ہوا۔ عمارت کی رہائشی لڑکی نےوڈیوبناکرسوشل میڈیاپروائرل کردی۔

متاثرہ لڑکی نےاپنےوڈیوبیان میں بتایاکہ نامعلوم افرادنے عمارت کی سيڑھیوں پرچھوٹی بہن کوتھپڑمارا، واقعہ کی اطلاع پولیس کودی تووالدکوتشددنشانہ بناياگيا۔

وڈیووائرل ہونےپرپولیس نے کارروائی کی اور موقع پرپہنچ کرلڑکی کابیان لیااورواقعےمیں مبینہ طور پر ملوث 2افرادکوحراست میں لےلیا۔

متاثرہ لڑکی کےوالدنےمقدمہ درج کرنےسےانکارکرديا اور کہا کہ وہ صرف تنبیہ کراناچاہتےہیں۔ اس واقعےپرگورنرسندھ نےبھی نوٹس لیااورمتعلقہ اداروں کےافسران کومتاثرہ فیملی کی مددجبکہ ذمہ داروں کيخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

HARRASMENT

Tabool ads will show in this div