سعودی عرب نے ’انٹرنیشنل حج‘ منسوخ کردیا
سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث رواں سال دوسرے ممالک کے زائرین کیلئے حج منسوخ کردیا ہے۔ صرف سعودی عرب میں مقیم مقامی و غیر مقامی لوگ فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں آئے آنے والے زائرین کیلئے سماجی فاصلے پر علمدرآمد کرنا ممکن نہیں ہوگا جس کے باعث کرونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت دنیا کے 180 ممالک میں پھیلے کرونا وائرس کے باعث 5 لاکھ سے زائد افراد ہلاک جبکہ 70 لاکھ کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ابھی تک اس کا علاج اور ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں حج جیسا بڑا اجتماع وائرس کا عالمی سطح پر مزید پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے۔
Saudi Arabia to hold a "very limited" hajj this year.
— AFP news agency (@AFP) June 23, 2020
The decision marks the first time in Saudi Arabia's modern history that Muslims outside the kingdom have been barred from performing the hajjhttps://t.co/RjwwvFAySB@AFPgraphics pic.twitter.com/eKXGMKcswn
وزارت خارجہ کے مطابق خادم حرمین شریفین نے ان خدشات کے پیش نظر رواں سال بیرون ملک سے آںے کے خواہش مند زائرین کیلئے حج منسوخ کردیا ہے مگر سعودی عرب میں مقیم لوگ محدود پیمانے پر حج کرسکتے ہیں۔ یہ اجازت صرف شعودی شہریوں کیلئے نہیں بلکہ دوسرے ممالک کے ان لوگوں کیلئے بھی ہے جو سعودی عرب میں مقیم ہیں۔