دورۂ انگلینڈ: قومی کرکٹرز کے کرونا ٹیسٹ کاپہلا مرحلہ مکمل
دورۂ انگلينڈ سے قبل قومی کرکٹرز کی کرونا ٹيسٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگيا۔ ڈائريکٹر ميڈيکل اينڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہيل سليم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انگلينڈ جاکر وہاں کے پروٹوکول اپنائيں گے، انگلينڈ ميں کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ پازيٹو آيا تو اسے قرنطينہ کيا جائے گا۔
کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم ميں ٹیسٹ کرانیوالوں میں فواد عالم، سرفراز احمد، اسد شفيق، شان مسعود، کاشف بھٹی، سہيل خان اور محمد حسنين شامل ہيں، بيٹنگ کوچ يونس خان کا بھی کرونا ٹيسٹ لے ليا گيا۔
لاہور ميں ہيڈ کوچ مصباح الحق، اظہر علی اور بابر اعظم سميت 8 کھلاڑيوں کے کرونا ٹيسٹ لئے گئے، کچھ کھلاڑيوں کے راولپنڈی اور پشاور ميں بھی کرونا ٹيسٹ ہوئے۔
دوسری بار کرونا ٹيسٹنگ 25 جون کو ہوگی، ٹيم 28 جون کو انگلينڈ روانہ ہوگی۔
ڈائريکٹر ميڈيکل اينڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہيل سليم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی انگلينڈ جاکر وہاں کے پروٹوکول اپنائيں گے، وہاں باقاعدگی سے ٹيسٹنگ ہوگی، اگر کسی کھلاڑی کا انگلينڈ ميں ٹیسٹ پازيٹو آيا تو اسے قرنطينہ کيا جائے گا، مسلسل مثبت رپورٹ آنے پر کھلاڑی کو وطن واپس بھيج ديا جائے گا۔