کوئٹہ میں نواب عبدالظاہرکاسی کے اغواء کے خلا ف ریلی، دھرنا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کوئٹہ : کوئٹہ میں اے این پی کے رہنماء نواب عبدالظاہرکاسی کے اغواء کے خلا ف کاسی قبیلے کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی اور باچا خان چوک پر دھرنا دیا گیا۔


ریلی کے شرکاء ارباب ہائوس خدائیداد روڈ سے ہوتے ہوئے باچا خان چوک پہنچے جہاں انہوں نے دھرنا دیا دھرنے کے شرکاءنے انتظامیہ کے خلاف نعرے  لگائے۔


   اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نواب عبدالظاہر کاسی کو اغواء ہوئے ایک ماہ سے اوپر ہو چکا لیکن ان کی بازیابی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی جو انتظامیہ کی ناکامی اور ناقص کا رکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


  دھرنے کےشرکاء نے مطالبہ کیا کہ نواب عبدالظاہر کاسی کو فوری بازیاب کروایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ سماء

میں

کے

Tahir-ul-Qadri

ranking