بلال مقصود بھی کرونا کاشکار

گلوکار نے یہ بات سوشل میڈیا پرشیئرنہیں کی تھی
تصویر: انسٹاگرام

اسٹرنگزبینڈ کے بانی گلوکار بلال مقصود بھی کرونا کا شکارہوگئے۔

بلال نے سوشل میڈیا پر اس بات کا ذکر نہیں کیا تھا تاہم انسٹا گرام کے لائیو سیشن میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا۔

دلچسپ سوالات کے دوران ایک مداح نے بلال سے پوچھا " آپ، انور انکل اور پوری فیملی کیسی ہے؟ "۔

جواب میں بلال نے لکھا " میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، لیکن ہم سب ٹھیک ہیں"۔

دوسری جانب بلال مقصود نے گزشتہ روز فادرز ڈے کے موقع پر انسٹاگرام اپنے والد انور مقصود کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ ہی اپنے والد کے لیے محبت بھرا پیغام بھی جاری کیا۔

گزشتہ روز "فادرزڈے " کے موقع پر بلال نے اپنے والد انورمسعود کے ہمراہ ایک تصویرشیئر کرتے ہوئے انہیں اپنا بہترین دوست قرار دیتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا جس نے انہیں ایسے باپ سے نوازا۔

انسٹا پوسٹ میں بلال نے لکھا" آپ نے میرے لیے اور ہم سب کیلئے جو کیا ، ہرچیز کیلئے شکریہ، لویوابو"۔

اس سے قبل ندا یاسر، یاسر نواز، نوید رضا،شفاعت علی، روبینہ اشرف، سکینہ سموں، واسع چوہدری ، گلوکار سلمان احمداور ابرار علی اور کامیڈین شفاعت علی کرونا سے متاثرہوچکے ہیں۔

ANWAR MAQSOOD

Bilal Maqsood

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div