وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 23جون کو ہوگا

سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 23 جون کو ہوگا جس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ ای سی سی اور انرجی پر کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

قصر ناز کراچی اور چمبہ ہاؤس لاہور کو لیز پر دینے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے ملازمین پر مینٹینس ایکٹ کے نفاذ کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اجلاس میں وزارت آئی ٹی سیٹلائٹ سروسز کی اجازت کے لیے ہدایات پیش کرے گی۔

IMRAN KHAN

FEDERAL CABINET

Tabool ads will show in this div