پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کرونا ٹیسٹ 22جون کو ہونگے
قومی ٹیم 26جون کو انگلینڈ کیلئے روانہ ہوگی

کرونا وائرس کے پیش نظر دورہ انگلینڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ آج 22 جون کو کیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلی ٹیسٹنگ کھلاڑیوں کے اپنے اپنے شہروں میں کی جائے گی اور اس متعلق لاہور، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں ٹیسٹنگ کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق پہلی ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز 24 جون کو لاہور پہنچیں گے جس کے بعد مقامی ہوٹل میں تمام کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ 25 جون کو متوقع ہے۔
شیڈول کے تحت قومی کرکٹ ٹیم 26 جون کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔
پاکستان اور انگلینڈ 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے جس کے لیے سیریز کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔ اسکواڈ میں وکٹ کیپر سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے۔
ENGLAND
تبولا
Tabool ads will show in this div