پنجاب: ایک دن میں کرونا وائرس سے ریکارڈ 82 اموات

ڈھائی ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
Jun 20, 2020
پنجاب میں ایک ہی دن مین کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ چوبیس گھنٹے کے اندر صوبے میں 82 مریض جان بحق اور ڈھائی ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ پنجاب میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ تیز سے تیز تر ہو گیا۔ صوبے میں ایک ہی دن میں۔ ریکارڈ بیاسی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے نصف ہلاکتیں لاہور میں ہوئیں۔ اس سے پہلے سترہ جون کو ایک روز میں 68 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ صوبے میں وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1347 ہو گئی ہے۔ محکہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں مزید 2538 افراد کرونا کا شکار ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد چونسٹھ ہزار دو سو سولہ تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ 1166 کیسز لاہور میں رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں 577، ملتان 180، فیصل آباد 137 اور گوجرانوالہ میں 106 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ صوبے میں اب تک 17 ہزار 964 مریض بیماری کو شکست دے چکے ہیں۔۔

punajb

Tabool ads will show in this div