دوافرادکی ہلاکت کیخلاف گرومندرپراحتجاج،ٹریفک کی روانی متاثر

ویب ڈیسک:
کراچی : شہر قائد میں جاری ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ رات گئے گرومندر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعہ کے خلاف مشتعل افراد کا نمائش چورنگی گرومندر پر احتجاج جاری ہے۔ گورنر سندھ نے واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی ميں جرائم پيشہ افراد کے خلاف آپريشن کے باوجود ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں رہا۔ رات گئے گرومندر کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت مدبر رضا اور حيدر رضا کے ناموں سے ہوئی۔ واقعے کے خلاف مشتعل افراد کی جانب سے نمائش چورنگی گرومندر پر احتجاج اور مظاہرہ جاری ہے۔

احتجاج اور مظاہروں کے باعث دونوں اطراف کی سڑکوں پر ٹريفک کی آمدورفت معطل ہے، تاہم پوليس اور رينجرز ٹريفک بحال کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے واقعہ کا نوٹس ليتے ہوئے آئی جی سندھ سے چوبيس گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدايت کی ہے۔

بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں کرنے کیلئے پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا ہے، جس کے باعث دوسری شاہراہوں اور سڑکوں پر رش اور ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سماء

کی

exercises

کیخلاف

xinhua

reuters

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div