کراچی، متحدہ لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس سمیت عام افراد کے قتل میں ملوث
سی ٹی ڈی نے کراچی کےعلاقہ پیر آباد میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں و دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈٰی کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مدثر اور منہاج شامل ہیں۔ ملزم مدثر پولیس اہلکار سمیت 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم منہاج پاک کالونی میں کیبن چلاکر قانون نافذ کرنے والوں کی ریکی کرتا اور ٹارگٹ کلنگ ٹیم کو معلومات فراہم کرتا تھا۔ دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن گروپ سے ہے اور انہیں کارروائیوں کے احکامات وہاں سے ملتے تھے۔ سی ٹی ڈی نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

TARGET KILLER

Tabool ads will show in this div