خیبرپختونخوا بجٹ: پہلی بار اقلیتوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ

فزیبلٹی رپورٹ کیلئے 7 کروڑ روپے مختص
Jun 20, 2020

خیبرپختونخوا کی اقلیتی برادری کیلئے خوشخبری، پہلی بار صوبائی بجٹ میں اقلیتوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی کا منصوبہ شامل کرلیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے بجٹ میں اقلیتی برادری کیلئے ہاؤسنگ اسکیم شامل کرلی، فزیبلٹی رپورٹ کیلئے 7 کروڑ روپے بجٹ میں رکھے گئے۔

وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ اقلتیی نوجوانوں کیلئے خود انحصاری پروگرام کے تحت بجٹ میں خطیر رقم بھی مختص کی گئی ہے، کیلاش قبیلے کیلئے بھی بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div