محسن رانجھاکانیب سےبچنےکیلئےہائیکورٹ سےرجوع کرنےکافیصلہ
نیب نےدیگرآپشنزپرغورشروع کرديا

نيب نے مسلم ليگ نون کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا کےعدم تعاون پر ديگر آپشنز پرغور شروع کرديا ہے۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کيس کی تحقيقات ميں محسن شاہنواز ايک دفعہ بھی نيب ميں پيش نہيں ہوئے۔
اثاثوں کی تحقيقات کے ليے نيب نے مسلم ليگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہنوازرانجھاکو3 بارطلب کيا۔
پہلی دفعہ گزشتہ سال دسمبر ميں،پھررواں سال 16 مارچ اورتيسری دفعہ 16 جون کو طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ليکن وہ پيش نہ ہوئے۔
ليگی رہنماء کےعدم تعاون پرنیب نےدیگرآپشنزپرغورشروع کردياہے۔دوسري جانب محسن شاہنواز رانجھا نے بھی نیب تحقیقات سے بچنے کے لیےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔