مالی سال کےپہلے10ماہ کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری

اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار42فیصد گرگئی

مالی سال کے پہلے 10 ماہ کی بڑی صنعتوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 42 فیصد گرگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اپریل لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوارمیں 8.96 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کھاد، پیپر بورڈ اورربڑ مصنوعات کی پیداوارمیں 3 سے 6 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی پیداوارمیں 41 فیصد اورٹیکسٹائل میں 8.68 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لکڑی 31 فیصد، الیکٹرانکس کی پیداوار میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم 21 فیصد، لوہے اور اسٹیل کی پیداوار 15 فیصد گرگئی ہے۔انجینئرنگ مصنوعات 14.55 فیصد، لیدرکی پیداوارمیں 4.50فیصد کمی ہوئی ہے۔فارماسیوٹیکل 5.31 فیصد اورکیمکلز میں 3.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ صرف اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار 42 فیصد گرگئی ۔

TRADE REPORT

Tabool ads will show in this div