کالاباغ ڈیم معاملہ اٹھایا گیاتوحکومت اپنےخلاف خودسازش کریگی،خورشید شاہ

Khursheed Shah Isb Pkg 14-10 اسلام آباد : خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ضمنی الیکشن میں ناکامی کے اسباب جاننے کیلئے  چھ رکنی کمیٹی بنادی ہے، اپوزیشن لیڈر کہتے ہیں کالاباغ ڈیم کا معاملہ اٹھایا گیا تو حکومت اپنے خلاف خود سازش کریگی۔ ضمنی انتخابات میں بدترین ہار جیالوں کو بہت ناگوار گزری، جس کیلئے پیپلزپارٹی نے شکست کا جائزہ لینے کیلئے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی، اس موقع پر خورشید شاہ نے کالا باغ ڈیم کا ایشو مردہ قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی فاٹا کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفت گو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں بدترین شکست کی وجوہات جاننے کیلئے چھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی پارٹی کی مقبولیت کی کمی کا جائزہ لے گی اور قیادت کو اپنی رپورٹ بھی دے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کا معاملہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوچکا ہے، اگر اب یہ ایشو اٹھایا گیا تو حکومت خود اپنے خلاف سازش کرے گی۔ سینیٹرفرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ فاٹا کی قسمت کا فیصلہ وہاں کے عوام کریں، خواہش ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے قبائلی عوام کی رائے لے کر انھیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔ سماء

BILAWAL

ZARDARI

KHURSHEED SHAH

IMRAN KHAN

by polls

KALABAGH DAM

FARHAT ULLAH BABAR

DRASIM

Tabool ads will show in this div