مظفرگڑھ: دریا سےخاتون کوزندہ نکال لیاگیا، بچوں کی تلاش جاری

دریائے چناب میں پل سے چھلانگ لگائی تھی

مظفرگڑھ میں خاتون نے 3 کم سن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی جس میں ماں کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مظفرگڑھ میں ملتان روڈ پر واقع پل چناب سے خاتون نے اپنے 3 کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگائی۔

ریسکیو کے مطابق خاتون کو زندہ حالت میں دریا سے نکال لیا گیا جبکہ تین بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق کا کہنا ہے کہ ملتان کے علاقے ڈبل پھاٹک کی رہائشی خاتون کا بیرون ملک مقیم اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگا دی۔

ڈوبنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 سال کے درمیان ہیں اور پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

MUZAFFARGARH

Chenab River

Tabool ads will show in this div