بیرون ملک نوکریوں سے برطرف پاکستانیوں کو روزگار دینےکا فیصلہ
نوکریوں کےلیے خصوصی پورٹل تیار
حکومت نے بیرون ملک نوکریوں سے برطرف پاکستانی محنت کشوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اوور سیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی پورٹل تیار کروا لیا ہے۔
اس پورٹل میں جن پاکستانیوں کی بیرون ملک نوکری ختم ہوچکی ہے وہ خود کو اس پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ آپ دوبارہ باہر ملازمت کے اہل ہو سکیں۔ رجسٹرڈ اوور سیز پاکستانی حکومت کی طرف سے مالی مدد بھی حاصل کرسکیں گے۔
ZULFI BUKHARI
تبولا
Tabool ads will show in this div